ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کیشو موریہ نے بھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو بتایا تھا حادثہ، کچھ نہیں ہوا ! 

کیشو موریہ نے بھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو بتایا تھا حادثہ، کچھ نہیں ہوا ! 

Thu, 07 Mar 2019 01:49:40    S.O. News Service

نئی دہلی:06 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)پلوامہ میں 14 فروری کو نیم فو جی دستہ قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے حادثے قرار دیا تھا، جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے تمام رہنماؤں سمیت وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پر نشانہ لگایا۔لیکن پلوامہ حملے کو حادثہ بتانے والے دگ وجے اکیلے نہیں ہیں، بلکہ بی جے پی کے لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی پلوامہ حملے کو حادثہ بتا چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر کیشو پرساد موریہ کی ایک ویڈیو خود دگ وجے سنگھ نے ری ٹویٹ کیا ہے جس میں موریہ دہشت گردانہ حملے کوبڑا حادثے بتا رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر سمجھا جا سکتا ہے کہ جب صحافیوں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سیکورٹی کی چو ک سے منسلک کوئی سوال پوچھا تو جواب دیتے ہوئے موریہ نے کہا کہ میری سمجھ سے نیم فوجی دستے سیل جس کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے اپنا پیغام ملک کو دیا ہے ۔ ویڈیو میں آگے کیشو پرساد موریہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے فوج کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، فوج کو کیسی، کب کارروائی کرنی ہے یہ وزیر اعظم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں اور اس سے زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو آگ ملک کے عوام کے دل میں وہیں وزیر اعظم کے دل میں بھی ہے۔ کیشو پرساد کے ویڈیو کے پیچھے بی جے پی کا ایک بینر لگا ہے جس پر 21 فروری کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ ان کے بیان سے صاف ہے کہ یہ ویڈیو 26 فروری کو ہوئی ایئر اسٹرائیک سے پہلے کا ہے۔کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے ویڈیو کوری ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ:’ کیا اب کیشو پرساد موریہ بھی غدار کہلائیں گے؟۔پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کو میں نے ’حادثہ‘ کہہ دیا تو مودی جی سے لے کر 3 مرکزی وزیر جی مجھے پاکستان نواز بتانے میں لگ گئے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کے نائب وزیر جی کیشو دیو موریہ جی کا بیان براہ سنیں۔مودی جی اور ان کے متر?گ موریہ جی کے بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہیں‘ ؟ واضح ہو کہ دگوجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے پلوامہ حملے کو حادثہ بتایا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ریلی میں دگوجے پر نشانہ لگاتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کانگریس پارٹی کی نیت پر سوال کھڑے کئے تھے۔ 


Share: